سرینگر// محکمہ خزانہ نے جی ایس ٹی اور الیکٹرانک بنیادوں پر سالانہ ریٹرن مرتب کرنے کیلئے جموں کشمیر اشیاء و خدمات ٹیکس(رفع مشکلات) حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے ’’ جموں اینڈکشمیر گڈس اینڈ سروس ٹیکس ایکٹ2017 کی دفعہ14شق ایک کے تحت ہر ایک تسلیم شدہ شخص ماسوائے انپٹ سروس ڈسٹی بیوٹر،جو دفعہ51اور52کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کرتا ہے جو قابل ادائیگی ٹیکس یا غیرمقامی قابل ادائیگی ٹیکس ہے،اسی طرح سے مالی سال کیلئے الیکٹرانک طور پر سالانہ ریٹرن مرتب کریں،جس طرح31دسمبر سے مرتب کرتا تھا۔‘‘ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک نظام کو تیار کیا جا رہا ہے،اور اس مین پیش رفت جاری ہے،جبکہ وہ ممکنہ طور پر سال2019کے ماہ جنوری سے کام کریگا۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی جولائی2017سے31مارچ2018 تک تسلیم شدہ اشخاص نے مرتب نہیں کیا،جس کے نتیجے میں کچھ مشکلات درپیش آئی ہے۔ریاستی خزانہ سیکریٹری کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’ جموں کشمیر گڈس اینڈ سروس ایکٹ2017کی دفعہ172 کے تحت حاصل اختیارات کو بروائے کار لاتے ہوئے،کونسل کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ یہ حکم نامہ جموں کشمیر اشیاء و خدمات ٹیکس(رفع مشکلات) 2019کہلائے گا۔