عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر نے جموں کشمیرحکومت سے جی ایس ٹی، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس ، انکم ٹیکس اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈمیں ناکام ہوئے لوگوںکوعام معافی دینے کیلئے مرکزی حکومت سے سفارش کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری کی قیادت میں حکومت کا ایک وفد عبوری بجٹ پرمشاورت کے سلسلے میں مرکزی وزارت خزانہ سے ملاقات کرنے والا ہے۔ایف سی آئی کے نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران پیدا ہونے والے مستقل تناؤ کی شدت کی وجہ سے جموں و کشمیر میں صنعتی اداروں کی ایک بڑی تعداد نے گوشواروں کو باقاعدہ پیش نہیں کیااور جی ایس ٹی، ای ایف پی، ای ایس آئی اورٹیکس آمدنی کی بروقت ادائیگی میں ناکام ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا’’ان نادہندگان میں وہ یونٹس شامل ہیں جو ایک طویل عرصے سے مستقل دباؤ میں ہیں اور متعدد وجوہات کی بناء پر کمزور بھی ہیں جس کے نتیجے میں وہ جی ایس ٹی،ای پی ایف،ای ایس آئی اور انکم ٹیکس ریٹرن کو وقت پر بھرنے میں ناکام رہے ہیں یا بالکل بھی فائل نہیں کئے ہیں‘‘۔