سمت بھارگو
راجوری//وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا تاکہ آپریشنل صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دشمنانہ سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔حکام کے مطابق، جی او سی وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے راجوری سیکٹر کا دورہ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ایس آف اسپیدز ڈویژن اور جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کراسڈ سورڈز ڈویژن کے ہمراہ کیا۔ان کا یہ دورہ آپریشنل صورتحال کی تازہ کاری اور موجودہ سیکورٹی حالات کے جائزے پر مبنی تھا۔انہوں نے خاص طور پر حالیہ فائرنگ کے واقعات کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دشمنانہ سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔فوج نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ ’’لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے راجوری سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا تاکہ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور دشمنانہ سرگرمیوں کا جائزہ لے سکیں‘‘۔کور کمانڈر نے تمام رینکس کو ان کی چوکسی اور مسلسل آپریشنل توجہ پر سراہا۔انہوں نے فوجی جوانوں کو ہر ممکن صورتحال کے لئے تیار رہنے کی بھی ہدایت دی۔