عظمیٰ نیوز ڈیسک
ممبئی //جیو نے اپنا سب سے سستا ماہانہ ریچارج پلان دوبارہ شروع کیا ہے۔ ریلائنس جیو نے اس پلان کو اپنی ایپ پر لائیو کیا ہے۔ پلان کی قیمت صرف 189 روپے ہے۔ اس میں صارفین کو ڈیٹا اور ایس ایم ایس کے فوائد کے ساتھ ساتھ ان لمیٹیڈ کالنگ بھی مل رہی ہے۔ کمپنی نے اس پلان کو ایک بار پھر ویلیو پیک سیکشن میں متعارف کرایا ہے۔ اس کے ساتھ صارفین کو 28 دن کی ویلیڈیٹی ملے گی۔ اس پلان کے ساتھ صارفین 28 دن تک ان لمیٹیڈ کال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس پلان کے ساتھ صارفین کو کل 300 ایس ایم ایس اور دو جی بی ڈیٹا ملے گا۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا یعنی TRAI نے تمام ٹیلی کام کمپنیوں سے صرف کالنگ پلان شروع کرنے کو کہا تھا، جس کے بعد حال ہی میں ایئرٹیل، جیو اور ووڈافون آئیڈیا نے صرف کالنگ پلانز لانچ کیے تھے۔ اسی سلسلے میں جیو نے ویب سائٹ اور ایپ سے اپنا 189 روپے کا سستا پلان ہٹا دیا تھا، لیکن اب کمپنی نے اس ریچارج پلان کو ایک بار پھر ایکٹیویٹ کر دیا ہے۔