ریاسی //سلال پائور اسٹیشن کی خاتون اول ونیتا شیکھر زوجہ ہمانشو شیکھر ،جنرل منیجر سلال پائور اسٹیشن نے سلال آفیسرس لیڈیز کلب کے دیگر خواتین کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول جیوتی پورم کا دورہ کرکے وہاں طلاب میں گرم ملبوسات اور پھل تقسیم کئے۔ سرد موسم کی وجہ سے طلاب کو گرم ملبوسات کی کافی ضرورت تھی۔طلاب کو یہ میٹیریل لیڈیز ویلفئیر سٹالز کے منافع سے فراہم کئے گئے ،جس کا انعقاد کلب نے این ایچ پی سی کے مورخہ07-11-2017کو رام لیلا گرائونڈ میں یوم تاسین کے موقعہ پر منعقدہ تقریب میں کمایا تھا ۔اس موقعہ پر شیکھر نے طلاب کو سٹڈیز میں دلچسپی سے پڑھائی کرنے کی صلاح دی اور وقت کا منصفانہ استعمال کرنے کی صلاح دی۔انہوں نے لیڈیز کلب کی جانب سے ہر ممکنہ معاونت کرنے کی یقین دہانی کی ۔