نیوز ڈیسک
سرینگر// سری نگر کے علاقے حبک کے قریب ڈل جھیل سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اس کی شناخت خورشید احمد ولد مرحوم غلام نبی ساکن الہی باغ سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے سب ضلع ہسپتال حبک منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کی ہے۔