ڈوڈہ //جھٹیلی تا ملوانہ سڑک کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ و ریاستی سرکار پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔سڑک کی تعمیر میں مسلسل رکاوٹ کے بعد مقامی لوگوں نے ایک میٹنگ زیر صدارت رورل یوتھ ویلفئیر ایسوسیشن صدر فرید احمد نیائیک منعقد ہوئی میٹنگ کے دوران سڑک کی تعمیر مکمل کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ سڑک جھٹیلی سے ہوتے ہوئے آستان، شیواہ۔ہالا پنوکر جٹھی گاؤں کو جوڑے گی۔ پریس کے نام جاری ایک بیان میںفرید احمد نیائیک نے کہا کہ گزشتہ برس جھٹیلی تا ملوانہ سڑک کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکن اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار نے رکھا تھا اور دس کلو میٹر سڑک کو جھٹیلی سے شروع کیا گیا اور ابھی تک تین کلو میٹر تک کا کام مکمل ہواہے۔اور مزید سڑک کی تعمیر شیواہ سے آگے نہیں بڑھ رہی ہے انہوںنے بتایا کہ چند لوگ بلاوجہ سڑک کی تعمیر کے کام کو ٹھپ کروا دیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جھٹیلی تا ملوانہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے یہاں کے ہزاروں لوگوں کو کافی فائدہ پہونچے گا ،یہ علاقہ پسماندہ ہے یہاں سڑک رابطہ کہ عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر سے شہر تک رسائی ممکن ہو پائے گی۔اور مقامی لوگوں کے لئے روز گار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے لیکن بد قسمتی سے ابھی تک محکمہ کے کسی اہلکار نے سڑک کی تعمیر کا کام بند ہونے کا سبب بتایا ۔ مقامی لوگوں نے وزیر تعمیرات عامہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سڑک کی تعمیر میں تاخیری کا نوٹس لیں اور سڑک کی تعمیر کو جلدی سے بحال کیا جائے ۔