پونچھ//آل انڈیا پبلک ویلفیئر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے ملک کے شہداءکی 75 ویں برسی پر 75 سکولوں کے نام رکھنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ، جس میں فوج ، پولیس شامل ہیں۔ فورسز کے نام پر دیہاتوں اور میونسپل وارڈز کے تحت آنے والے سکولوں کا نام رکھا جائے گا ، جنہوں نے قوم کےلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ، اس سے ان لوگوں کا نام جو اپنے ملک پر قربان ہوگئے کئی صدیوں تک زندہ رہیں گے اور ہماری آنے والی نسلیں بھی بہت کچھ سیکھیں گی۔فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے ایل جی شری منوج سنہا سے اپیل کی کہ ضلع پونچھ کے جھلاس گاو¿ں کے ہائیر سیکنڈری سکول کا نام بھی شہید یوگل کشور کے نام پر رکھا جائے ، جنہوں نے یکم جولائی 1999 کو کارگل جنگ میں اپنی شہادت دی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم میں فوج میں رہ کر اپنی جان کی قربانی دی جس کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔اس موقع پر فرنٹ کے ارکان اندرجیت کور ، گرنام سنگھ ، منظور حسین شاہ ، سنی شرما ، اتکرش شرما ، ایشان دتہ ، اجیر سنگھ ، شاہنواز خان ، رویندر کور موجود تھے۔