یو این آئی
راجکوٹ//رویندر جڈیجہ (12 وکٹ) کی مہلک گیند بازی اور ہاروک ڈیسائی (93) کی نصف سنچری کی بدولت سوراشٹرا نے جمعہ کو رنجی ٹرافی گروپ ڈی میچ کے دوسرے دن دہلی کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ سوراشٹر نے کل کے پانچ وکٹ پر 163 کے اسکور پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پریرک مانکڈ (19) آج چھٹے وکٹ کو طورپر آوٹ ہونے والے سوراشٹرا کے پہلے بلے باز تھے ۔ بعد ازاں سمر گجر (11)، دھرمیندر سنگھ جڈیجہ (0)، جے دیو انادکٹ (6) اور پھر ارپت واسواڈا (62) آخری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے ۔ سوراشٹرا نے اپنی پہلی اننگز میں 271 رن بنائے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 83 رن کی برتری حاصل کی۔ دہلی کے لیے ہرش تیاگی نے چار وکٹ لیے ۔ آیوش بدھونی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے اترتے ہوئے دہلی کو ایک بار پھر رویندر جڈیجہ کے غضب کا سامنا کرنا پڑا۔ سوراشٹرا کے بولنگ اٹیک کی وجہ سے دہلی کی پوری ٹیم 25.2 اووروں میں 94 رن پر سمٹ گئی۔ دہلی کے لیے کپتان آیوش بدونی سب سے زیادہ اسکورر (44) رہے ۔ رشبھ پنت (17) اور ارپت رانا (12) رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ سوراشٹرا کے لیے رویندر جڈیجہ نے 38 رن دے کر سات وکٹ لیے ۔ دھرمیندر سنگھ جڈیجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ یوراج سنگھ ڈوڈیا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ سوراشٹرا کو جیت کے لیے 11 رن کا ہدف ملا۔ سوراشٹرا نے دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 3.1 اوور میں 15 رن بنا کر 10 وکٹ سے میچ جیت لیا۔