چنئی// انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے 100 ویں ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نجی اکور بنانے والے پاکستان کے کھلاڑی انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔انضمام نے مارچ 2005 میں اپنے 100 ویں میچ میں بینگلورو میں ہندوستان کے خلاف 184 رن بنائے تھے اور روٹ نے ہندوستان کے خلاف چنئی میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتے کو انضمام کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ روٹ نے چھکا مارکر ڈبل سنچری پوری کی۔ ان کی یہ پانچویں اور پچھلے تین ٹیسٹوں میں دوسری ڈبل سنچری ہے ۔روٹ نے اس دورے پر آنے سے پہلے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں 228 اور دوسرے ٹیسٹ میں 186 رن بنائے تھے ۔ اس ٹیسٹ میں روٹ 377 گینڈوں میں 218 رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔روٹ 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے میں کامیابی حاصل کرنے والے تاریخ کے نویں بلے باز بنے ہیں۔روٹ دنیا کے واحد ایسے کھلاڑی بنے ہیں جنہوں نے اپنے 98ویں ،99 ویں اور 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنائی ہے ۔ وہ 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے ہیں۔
جوروٹ آئی پی ایل کی نیلامی میں شرکت نہیں کریں گے
نئی دہلی// یو این آئی// ہندوستان کی سرزمین پر اپنے 100ویں ٹسٹ میں شاندار دوہری سنچری لگانے والے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ 18 فروری کو چنئی میں ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں شامل نہیں ہوں گے ۔انگلینڈ کو ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو ٹسٹ چنئی میں کھیلنے ہیں اور آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کی نیلامی 18 فروری کو چنئی میں نیلام ہونی ہے ۔ جوروٹ نے چنئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں 218 رن کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن انہوں نے مسلسل دوسری مرتبہ آئی پی ایل نیلامی کے لئے اپنا اندراج نہیں کرایا ہے ۔آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز مچل اسٹارک بھی اس مرتبہ نیلامی میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ اسٹارک نے بھی نیلامی کے لئے اپنا اندراج نہیں کرایا ہے ۔ اسٹارک نے آخری بار رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے 2015 میں آئی پی ایل میں کھیلا تھا اور 13 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈروں میں سے ایک بنگلہ دیش کے ثاقب الحسن اس مرتبہ نیلامی کا حصہ ہوں گے ۔ وہ ایک سال کی پابندی پوری کرنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم میں واپس لوٹ چکے ہیں۔