نیو یارک/سربیا کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ سال 2020 میں اپنی فاتحانہ مہم جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں آسان فتح کے ساتھ داخل ہوگئے ہیں۔سرب سپر اسٹار کو پہلے سیٹ میں بھلے ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو لیکن پھر انہوں نے برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ سے یک طرفہ انداز میں 6-7 (5/7) ، 6-3، 6-4، 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی عدم موجودگی میں جوکووچ اس سال خطاب کے سب سے مضبوط گرینڈ سلیم امیدوار ہیں۔ 33 سالہ عالمی نمبر ایک جوکووچ 17 ٹائٹلز کے ساتھ سب سے زیادہ سنگل گرانڈ سلیم جیتنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ اسپین کے رافیل نڈال (19) دوسرے اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر (20) پہلے نمبر پر ہیں۔