جوڈیشل افسران کے لیے الائونسز نئے قواعد نافذ

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// جموں و کشمیر میں عدالتی افسران کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ میں، حکومت نے الائونسز، سہولیات اور ایڈوانسز کے حوالے سے نئے قواعد نافذ کیے ہیں، جو یکم جنوری 2020 سے لاگو ہوں گے۔یہ فیصلہ دوسرے قومی عدالتی تنخواہ کمیشن کی سفارشات اور سپریم کورٹ آف انڈیا کی توثیق کے بعد کیا گیا ہے۔اہم دفعات میں اخبارات اور رسائل کے لیے معاوضہ، ٹرانسپورٹ الائونسز، اور ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر ایک جامع منتقلی گرانٹ شامل ہیں۔عدالتی افسران کو ہائوس بلڈنگ ایڈوانس، گاڑیوں کی خریداری کے لیے نرم قرض، اور بجلی اور پانی کے استعمال کے لیے الائونس بھی ملے گا۔مزید برآں، وہ موجودہ قواعد میں ترمیم کے ساتھ رخصت سفری رعایت اور گھریلو سفر کی رعایت کے حقدار ہونگے۔