جموں//جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی ( جے کے ایس جے اے ) نے آج جوڈیشل افسران کیلئے ایک روزہ ریفریشر پروگرام کا انعقاد کیا ۔ جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائیرڈ ( جنک راج کوتوال ) پروگرام کیلئے ریسورس پرسنل کی حیثیت سے موجود تھے ۔ لیکچر کے دوران جسٹس کوتوال نے مقررہ موضوع پر ایک تفصیلی لیکچر دیا ۔ اس موقعہ پر جوڈیشل افسران نے ریسورس پرسن کے سامنے کئی سوالات رکھے ۔ جن کے مناسب جوابات ریسورس پرسن نے دئیے ۔ ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے راجیو گپتا نے اپنے تقریر کے دوران اُمید ظاہر کی کہ جسٹس کوتوال اس پروگرام کو دوران اپنے تجربات سے شرکاء کو روشناس کریں گے ۔