عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر کے ٹی آر سی گرائونڈ میں اتوار کو انڈر 15 جونیئر لیگ 2024-25 کے دو میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں سریندی دکن ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹر کاشی کو یکطرفہ مقابلے میں 11-0 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ریئل کشمیر فٹ بال کلب (RKFC) اور دہلی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جو بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔آر کے ایف سی اپنا اگلا میچ 15 اپریل کو کاربیٹ ایف سی کے خلاف اسی مقام پر صبح 10 بجے کھیلے گا۔اس سے قبل، حال ہی میں ختم ہونے والے آئی-لیگ سیزن میں، RKFC نے 11 میچوں کی میزبانی کی اور سٹینڈنگ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ ارشد شال کی ملکیت والا کلب جموں و کشمیر کی واحد ٹیم رہ گئی ہے جو باوقار لیگ میں حصہ لے رہی ہے۔