سرینگر// آئی سی پی ایس کی سلیکشن کم اوور سائیٹ کمیٹی ( ایس سی او سی ) کی ایک میٹنگ یہاں جسٹس حسنین مسعودی ( ریٹائیرڈ) جو کمیٹی کے چئیر مین بھی ہیں کی صدارت میں منعقد ہوئی ، نے جونائیل جسٹس ایکٹ کی عمل آوری کا جائیزہ لیا ۔ ایس سی او سی نے میٹنگ کے دوران کہا کہ ضلع سطح پر بچوں کی حفاظت کے نظام کو استحکام بخشنے کی اہم ضرورت ہے ۔ جس کیلئے انہوں نے مشن ڈائریکٹر کو اختیارات دئیے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں ۔ جسٹس مسعودی نے حکومت کے اُن اقدامات کا خیر مقدم کیا جن کے تحت چائیلڈ ویلفئیر کمیٹیز، چئیر پرسنز اور سی ڈبلیو سیز کے ممبران اور جونائیل جسٹس بورڈ کے حق میں مشاہرا منظور کیا گیا ۔ انہوں نے مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس سے کہاکہ وہ سی ڈبلیو سیز اور جے کے بیز کو بنیادی ڈھانچے کی تمام سہولیات فراہم کریں ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس ، ممبر سیکرٹری ایس سی او سی اور ممبران موجود تھے ۔