سرینگر// جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان دانشور جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے جنرل سیکریٹری کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ کولگام ضلع کے سوپٹ قاضی گنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان اعجاز احمد راتھر نے جمعہ کو ہونے والے انتخابات کے دوران مجموعی ووٹوں 5 ہزار185 میں سے2ہزار423حاصل کئے، اور وادی سے تعلق رکھنے والے پہلے جنرل سیکریٹری طور پرمنتخب ہوئے۔ریاض احمد راتھر یونیورسٹی کے اسکول آف سوشیل سائنسز میں سینٹر فار ہیسٹریکل اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں،اور سٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا سے وابستہ ہے۔ریاض احمد شیخ نے یونیورسٹی انتخابات میں دائیں بازوں کے اتحاد میں لڑنے والے انتخابی امیدوار کے طور پر شرکت کی ۔ریاض احمد راتھر گزشتہ انتخابات میں کونسلر کے طور پر منتخب ہوئے تھے،اور اسکول آف سوشیل سائنسز کے کنونیئر تعینات ہوئے تھے۔