سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں صوبہ کشمیر کے مختلف علاقوں کے متعدد عوامی وفود اور اَفراد سے بات چیت کی۔دورانِ بات چیت وفود اور اَفراد نے مشیر موصوف کو اَپنے علاقوں سے متعلق مسائل اور مطالبات گوش گزار کئے اور ان کے ازالے کا مطالبہ کیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے وفود اور اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جواب دہی ، عوامی شکایات اور شکایات کا بروقت حل موجودہ ایل جی کی قیادت والی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں گذشتہ چند برسوں میں بغیر کسی رُکاوٹ اور مربوط عوامی خدمات فراہم کرنے والا اے سٹیزن ۔مرکوز گورننس سٹم قائم کیا گیا ہے۔دورانِ بات چیت مشیر موصوف سے جے اینڈ کے ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے کارکنوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں کارپوریشن میں اِنسانی وسائل کی ترقی سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ اِسی طرح جموںوکشمیر ڈرگ اِنسپکٹر ز ایسو سی ایشن کا ایک وفد بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوا اور انہیں درپیش مختلف مسائل نوٹس میں لائے۔اِسی طرح جے اینڈ کے ڈینٹل ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے بھی مشیر راجیو رائے بھٹناگر سے ملاقات کی او ربی ڈی ایس ڈاکٹر وں کے لئے اسامیوں اور پرومویشنل مواقع کا مسئلہ اُٹھایا اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو احسن اور آسان بنانے کا مطالبہ کیا۔ پرائیویٹ کلینکوں کے علاوہ جموںوکشمیر محکمہ جنگلات کے ملازمین کے ایک وفد نے بھی مشیر سے ملاقات کی اور انہیں ان کی خدمات کے مسائل سے آگاہ کیا ۔اُنہوں نے ڈی پی سی کے بروقت اِنعقاد اور ان کے زیر اِلتوأخدمات کے مسائل کے جلد اَزالے کا مطالبہ کیا۔اِسی طرح آئی ٹی آئی کے دو پرنسپلوں نے بھی مشیر موصوف سے ملاقات کی او رمشیر موصوف کے سامنے اِنسانی وسائل کے کئی مسائل نوٹس میں لائے۔اِسی طرح جموںوکشمیر پولیس ( ٹیلی کام ) کے اَفسران کے ایک وفد نے بھی مشیر راجیو رائے بھٹناگر سے ملاقات کی اور اُنہیں ان کے خدمات کے معاملات کے حوالے سے درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔اِن وفود کے علاوہ صوبہ کشمیر کے مختلف علاقوں جیسے کپواڑہ ، بارہمولہ ، سوپور، بڈگام ، کولگام ، اننت ناگ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی اَفراد نے بھی مشیر سے ملاقات کی او رکئی ترقیاتی مسائل مشیر موصوف کو گوش گزار کئے اور ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ان عوامی وفود اور اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دِلایا کہ ان کے تمام مسائل او رمطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔