غلام نبی رینہ
کنگن//وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ان دنوں خواتین جنگلی سبزیاں جمع کرنے میں مصروف ہیں ۔ان خواتین کا کہنا ہے کہ مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی جنگلی سبزیاں جیسے ڈھیڈ،ہند، وٹہ کرم،ولہ کچی،پمبہاک،وپل ہاک اور ابجی قدرتی طور پر اور اچھی مقدار میںپائی جاتی ہیں۔پہاڑی علاقوں میں رہنے والی خواتین ان سبزیوں کو جمع کرکے اچھی طرح سے صاف کرکے سکھا دیتے ہیں ۔ان سبزیوں کے با رے میں بزرگ لوگوں کا کہناہے کہ پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کے پاس یہ سبزیاں آمدنی کا ذریعہ ہے۔موسم سرما کی تیاریوں سے نمٹنے کیلئے پہاڑی علاقوں کی خواتین موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی جنگلی سبزیاں جمع کرکے انہیں اچھی طرح صاف کرکے سکھا دیتے ہیں اور موسم سرما میںانہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ایک طرف سبزیاں مہنگے داموں میں فروخت ہورہی ہیں اور دوسری طرف سبزیوں کو اگانے میں کئی طرح کی دوائیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔