سرینگر// ریاست جموں وکشمیر کے چیف جسٹس جسٹس بدر دریز نے جج صاحبان پر زور دیا ہے کہ وہ آبی پناہ گایوں اور دریائے نظام پر ناجائز قبضہ جات کے حوالے سے دائر کیسوں پر فوری طور فیصلے صادر کیا کریں ۔چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہار مومن آباد میں جے کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی میں ’جنگلات اور آبای پناہ گاہوں کا تحفظ‘‘ عنوان سے منعقدہ پروگرام کے دوران کیا ۔اس موقعے پر جسٹس محمد یعقوب میر،جسٹس علی محمد ماگرے،جسٹس ایم کے ہانجورہ ،ممبر جے کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی ،ڈائریکٹر جے کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی عبدالرشید ملک ، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور کشمیرصوبے کے منصف موجود تھے ۔