یواین آئی
سیول// جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے “باہمی تعاون کی تقویت اور کوریا جزیرہ نما سمیت انڈو پیسیفک میں قیامِ امن و استحکام کے لئے” کثیر الجہتی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہے۔ خبروں کے مطابق جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی شرکت سے مذکورہ مشقیں، ملک کے جنوبی جزیرے ‘جیجُو’ کے کھُلے پانیوں میں کی جاری ہیں اور 3 دن تک جاری رہیں گی۔مشقوں میں امریکہ کے “یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ ایٔر کرافٹ کیریٔر سمیت مختلف اقسام کے بحری جہاز اور طیارے شامل ہیں۔ مشقوں میں بیلسٹک میزائل، فضائی دفاع اور تلاش و بچاو جیسے متعدد شعبوں میں قابلیت کی جانچ پرکھ کی جائے گی۔