سرینگر//ویکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل بی ایس راجو نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں اِس وقت115جنگجوﺅں سر گرم ہیں جن میں بیشتر مقامی ہیں جبکہ گزشتہ6ماہ کے دوران کئی اعلیٰ کمانڈروں سمیت مقامی وغیر مقامی80جنگجو جھڑپوں میں ازجان ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جنگجو مخالف آپریشن جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ پوری وادی میں جاری ہے ،جسکے نتیجے میں فوج وفورسز کو نمایاں کامیابی مل رہی ہیں ۔ جنوبی ضلع پلوامہ کے سانبورہ میں جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان ہوئی خونین معرکہ آرائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ویکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل بی ایس راجو نے بتایا کہ فوج وفورسز مشترکہ طور پر وادی میں قیام امن کے حوالے سے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگجو ئیت (ملی ٹنسی ) پر قابو پانے کےلئے آپریشن آل آﺅٹ شروع کیا گیا اور فورسز کو کامیابیاں بھی مل رہی ہیں ۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایک سوال جوابویکٹر فورس کے جی او سی بی ایس راجونے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں اِس وقت115کے قریب جنگجو سر گرم ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ 115جنگجوﺅں میں سے 100کے قریب مقامی اور15غیر مقامی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ جنوبی کشمیرکے ساتھ ساتھ وادی بھر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے جبکہ در اندازی کو روکنے کےلئے در اندازی مخالف سیکورٹی گرڈ تشکیل دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی بھر میں جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران گزشتہ6ماہ کے دوران مقامی اور غیر مقامی80جنگجو مارے گئے جن میں کئی اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ جمعرات کی شب سانبورہ پلوامہ میں جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان گولیوں کے شدید تبادلے میں فوج کے2کے اہلکار اور ایک غیر مقامی جنگجو ازجان ہوا ۔