سرینگر/ضلع پلوامہ کے ایک گاﺅں میں جمعہ کی صبح فورسز کے ساتھ مختصر گولیوں کے تبادلے میں جاں بحق جنگجو کی شناخت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت اشفاق یوسف وانی ولد محمد یوسف وانی ہے ساکنہ کوئیل کے طور پر ہوئی ہے اور وہ حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھا۔
اس سے قبل آج صبح فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں رینزی پورہ نامی گاﺅں میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق جنگجوﺅں نے رینزی پورہ میں فوج کی ایک گشتی پارٹی کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ۔
اطلاعات کے مطابق جائے مقام سے دو جنگجو بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔