سرینگر// گذشتہ شام جنوبی ضلع کولگام کے ایک گاو¿ں میں اُس وقت قیامت صغرا پیدابپا ہوگئی جب ایک لیکچرار اور ایک کمسن لڑکابظاہردل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ددی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 37 سالہ شخص اپنے گھر پر اچانک بے ہوش ہوگیا جس کے بعد اسے قریب ہی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق وہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کیموہ میں لیکچرار کے طور تعینات تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ نویں جماعت کا ایک طالب علم ،جو لیکچرار کے پڑوس میں ہی رہائش پذیر تھا ، لیکچرار کی موت کی خبر سنتے ہی بظاہردل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
انہوں نے جاں بحق لیکچرارکی شناخت 37سالہ میسرمقبول اور کمسن لڑکےکی شناخت14سالہ سمیر احمد وانی کے طورکی۔
دو کی المناک موت کے بعد پورے گاو¿ں میں غم و اندوہ کی لہر پھیل گئی۔