سری نگر// پولیس نے ہفتے کو کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے ناگہ بیرن-تارسر جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جیش محمد کے ایک مطلوب ترین پاکستانی جنگجو سمیت دوجنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق داچھی گام جنگلی سلسلے کے تارسر مارسر علاقے میں فورسز کی تلاشی آپریشن کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
آئی جی کشمیر وجے کمارکا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ایک ٹویٹ میں جاں بحق جنگجوﺅں میں ایک کی شناخت محمد اسماعیل علوی عرف لمبو عرف عدنان کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا شہری تھا،وہ مسعود اظہر کے خاندان سے تھا اور اس کا تعلق جیش محمد سے تھا۔ آئی جی کے مطابق لمبو جیش کے مطلوب ترین کمانڈروں میں شامل تھا۔
آئی جی کشمیرنے لمبو سمیت دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کرنے کیلئے اونتی پورہ پولیس اور فوج کو ’مبارکباد‘ دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت کی جارہی ہے۔