سری نگر// جنوبی ضلع شوپیان میں ایک خانہ بدوش گھرانے کا ایک بچہ ایک نالے میں غرقآب ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیان میں ایک خانہ بدوش گھرانے نے رنبی نالہ کے قریب خیمہ لگایا تھا کہ بچہ خیمے سے رینگتے رینگتے باہر نکل کر اس نالے میں جاکرڈوب گیا۔
بچے کی شناخت عاقب ولد محمد رفیق کے بطور ہوئی ہے اور اس کی عمر ایک سال تھی۔
اطلاعات کے مطابق جب افراد خانہ نے بچے کو کچھ وقت کے بعد نالے سے بر آمد کرکے اسپتال پہنچایا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔