یو این آئی
پروویڈنس//ویان مولڈر (چار وکٹ) اور نیندرے برجر(تین وکٹ)کی شاندار گیند بازی کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 144 کے اسکور پر ڈھیر کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے لنچ تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 30 رنز بنا لیے تھے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور جب اسکور 56 تھا تب تک وہ چھ وکٹیں گنوا چکے تھے۔ ۔ جیسن ہولڈر نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 54 رنز کی ناٹ آٹ اننگز کھیلی۔۔ جیسن ہولڈر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقہ کے بالرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 144 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 16 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ تاہم پچ کی نوعیت کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ بلے بازوں کے لیے مہلک اور گیند بازوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی اور جس طرح سے پچ کا برتا ئوہے اس سے بڑا اسکور کرنا مشکل ہے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کا آغاز بھی خراب رہا اور اس نے 57 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔جنوبی افریقہ کی اننگز 54 اوورز میں 160 رنز پر سمٹ گئی۔