کراچی/جنوبی افریقہ کی ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچی ہے اور 14 سال بعد پاکستانی سر زمین پر کرکٹ کھیلے گی۔مہمان ٹیم چارٹرڈ طیارے سے کراچی پہنچی ہے، ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جب کہ ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقا کے آفیشلز بھی کراچی پہنچے ہیں۔جنوبی افریقہٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی لیکن سیریز سے قبل مہمان کھلاڑیوں کاکورونا ٹیسٹ ہوگا اور نتیجہ آنے تک وہ قرنطینہ کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والیکرکٹرز اتوار سے کراچی میں ٹریننگ کرسکیں گے، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی ایک بار پھر کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 جنوری سے ہوگا جس کے لیے پاکستان کی ابتدائی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 8 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔