راجکوٹ//وشاکھاپٹنم میں تیسرے ٹی 20کرویامرو مقابلے میں شاندار جیت درج کرنے والی ٹیم انڈیا آج راجکوٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے میچ میں بڑھے ہوئے حوصلے اور اعتماد کے ساتھ سیریز برابر کرنے اترے گی۔ نئی دہلی اور کٹک میں پہلے دو میچوں میں آسانی سے شکست کھانے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے تیسرے میں شاندار واپسی کی۔ ہندوستان نے سلامی بلے بازوں رتوراج گائیکواڈ (57) اور ایشان کشن (54) کی نصف سنچریوں کے بعد، تیز گیندباز ہرشل پٹیل (29 رنوں پر چار وکٹ) اور لیگ اسپنریزویندرچہل (20 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی سے جنوبی افریقہ کومنگل کے روز 48رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں خود کو زندہ رکھا۔ ہندوستان نے پانچ وکٹ پر 179 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 19.1 اوورز میں 131 رنز پرڈھیر کرکے شاندارجیت حاصل کی۔ جمعہ کوراجکوٹ کے میدان میں ہندوستانی ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ ہونے والا ہے ۔ ہندوستان ٹیم کوسیریز میں برقرار رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے ۔ اس سیریز میں بھارتی اوپنر ایشان کشن نے اپنے بلے سے خوب دھوم مچائی ہے ۔ ان کے اعداد و شمار بھی اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ افریقہ کے بیشتر گیند بازوں پر حاوی رہتے ہیں۔ صرف ایک گیندباز کے علاوہ ایشان کشن نے افریقہ کے ہر گیندباز کے خلاف ٹی 20 میں 145 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔ کشن نے ٹی 20 میں اینرک نورتجے کی 38 گیندوں پر 203 کے اسٹرائیک ریٹ سے 77 رنز، کاگیسو ربادا کی 42 گیندوں پر 70 رنز 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے اور کیشو مہاراج کے 20 گیندوں پر260 کے اسٹرائیک ریٹ سے 52 رن بنائے ہیں۔ جبکہ ڈوین پریٹوریئس اور تبریز شمسی کے خلاف، کشن نے بالترتیب 145 کے اسٹرائیک ریٹ سے 29 اور 24 رنز بنائے ہیں۔ وین پارنیل گرچہ کشن کو ایک باربھی آوٹ نہ کرپائے ہوں لیکن انہوں نے کشن کو ہاتھ کھولنے کے مواقع بھی نہیں دئے ہیں۔