ایم ایم پرویز
رام بن// کرشن جنم اشٹمی کے سلسلے میں جمعرات کو بٹوت اور رام بن میں جلوس (شوبا یاترا) نکالے گئے۔بٹوت اور رام بن میں ان جلوسوں میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ضلع ہیڈکوارٹر رام بن میں جلوس مختلف مندروں سے نکالے گئے اور مختلف علاقوں بشمول کورٹ روڈ، اپر بازار، کیفے ٹیریا موڑ، بس سٹینڈ، لوئر میترا، اپر میترا اور مسجد مارکیٹ میں منتقل ہوئے۔ان جلوسوں میں مردوں، خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور جموں سری نگر نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے یہ جلوس رگھوناتھ مندر،باﺅلی
بازاررام بن پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں شریک افراد مذہبی نعرے لگا رہے تھے اور ڈھول پیٹ رہے تھے۔ زیادہ تر شرکاءڈھول کی دھنوں پر رقص کر رہے تھے۔اس تہوار کے لیے شہر کے بازاروں اور مندروں کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔ شوبھا یاترا کے آغاز سے پہلے مندروں میں جھانکیوں کی پوجا کی گئی۔سب سے بڑے رگھوناتھ مندر میں عقیدت مندوں کا زبردست رش دیکھا گیا جہاں سینکڑوں عقیدت مندوں نے پوجا کی اور بھگوان کرشن اور رادھا کی مورتیوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ ان شوبھا یاترا میں سینکڑوں ہندو عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ نے جلوس کی سیکورٹی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹاو¿ن کے مکینوں نے جلوس کے راستے میں خیرمقدمی بینرز لگائے ہیں اور جلوس کے لوگوں کے لیے برف کے پانی کا وسیع انتظام کیا ہے۔
بخاری کی لوگوں کوجنم اشٹمی کی مبارک باد
جموں//اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے جموں وکشمیر کے لوگوں کوجنم اشٹمی کے مقدس دن کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ” میں جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ا±مید کرتا ہوں کہ یہ دن جموں وکشمیر میں اتفاق واتحاد پیدا کرنے اور ا±ن کی ترقی کی نوید لیکر آئے“۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی تہوار لوگوں کو ایک موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ سماج میں ایکدوسرے پر منحصر ہونے کی اہمیت کو محسوس کریں، آپس میں مل کر خوشیاں منائیں۔ یہ تہوار ہمیں ایکدوسرے کے قریب لانے کا بھی موقع فراہم کرتے ہیں۔