اشرف چراغ
کپوارہ// لوک سبھا الیکشن 2024کے دوران جہا ں لوگو ں کی بھاری تعداد نے اپنے رائے دہی کا اظہار کیا وہیں جماعت اسلامی کے سابق جنرل سیکرٹری غلام قادر لون نے بھی جمہوری عمل کے تحت اپنا ووٹ ڈال دیا ۔انہو ں نے کہا کہ جموری عمل میں حصہ لینا ہمارا حق ہے اور ہم نے ا سے قبل بھی الیکشن میں حصہ لیا ۔غلام قادر لون نے کہا کہ جماعت اسلامی پہلے بھی الیکشن لڑتی تھی لیکن 1987میں انتخابی دھاندلی کی وجہ سے جموریت پر ہمارا اعتبار اٹھ گیا ۔انہو ں نے کہا کہ مستقبل میں انتخابی دھاندلی نہیں ہونگے اور جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے ۔انہو ں نے کہا حالات کا اندازہ ہے کہ اب الیکشن میں شاید دھاندلیا ں نہیں ہونگے کیونکہ اب حکومت ہندوستان کو بھی یہ احساس ہوا ہے کہ الیکشن دھاندلیو ں کی وجہ سے نوجوان طبقہ ناراض ہوتا ہے اور حالات خراب ہوتے ہیں لیکن لوگو ں کو جہموریت پر بھروسہ ہے اور آئندہ ایسی عمل کو نہیں دہرایا جائے گا اور لوگوں کی ووٹ کی قدر ہونی چایئے ۔نوجوان کے لئے میری اپیل ہے کہ وہ جمو ں و کشمیر کے مستقبل کو سنوانے میں اپنا مثبت رول ادا کریں اور جس شعبہ میں جائیں وہا ں اپنا لو ہا منوایا جائے ۔انہو ں نے کہا کہ 1987میں بہت دھاندلیا ں ہوئی اور جس اسمبلی حلقہ میں الیکشن لڑ رہا تھا وہا ں سے نیشنل کانفرنس کو 7سو ووٹو ں سے جتوایا ۔انہو ں نے کہا کہاگر جماعت اسلامی پر پابندی ہٹائیں گئی تو ہم الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے اگر نہیں تو بھی ہم جموری عمل کے تحت ووٹ ڈالیں گے ۔