عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ماروتی سوزوکی ڈیلرشپ جمکیش وہیکلیڈز (کشمیر) پرائیویٹ لمیٹڈ، سرینگر نے ایپک نیو سوئفٹ (Epic New Swift)کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پرریاض احمد وانی (اے جی ایم جے کے بنک )مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔اس موقع پر گاڑیوں کے شائقین اور جمکیش کا انتظامی عملہ بھی موجود تھا۔ شوروم نے گاڑی کو متعارف کرتے ہوئے ایک سو بیس صارفین کو مدعو کیا گیا تھا۔ایپک نیو سوئفٹ اعلیٰ درجے کے ایندھن کے ساتھ ڈرائیونگ کے تجربے کیلئے ایک نئے، آسان اور تفریح کا وعدہ کرتی ہے۔ ایپک نیو سوئفٹ کا ڈیزائن جوش و خروش کا احساس دلاتا ہے جو متحرک ہونے کا احساس دلاتا ہے ۔گاڑی مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔