جموں// پولیس نے جموں شہر کے سرحدی علاقہ اکھنور میں پرگوال پولیس چوکی پر پتھر بازی کرنے کے پاداش میں قریب نصف درجن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ایس ڈی پی او اکھنور ورن جندیل نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دو بھائیوں کے درمیان زمین تنازعہ چل رہاتھا اور معاملہ عدالت میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے ایک فریق کو ضمانت دی جس پر دوسرا فریق ناراض ہوا اور پولیس پر مخالف فریق کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پتھر بازی کی۔
اس سلسلے میں نصف درجن افراد کیخلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔