حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں:اپنی پارٹی
سرینگر// اپنی پارٹی کے ایک غیر معمولی اجلاس میں آج جموں کشمیر کے اہم سیاسی اور عوامی مسائل پر مفصل بات چیت کی گئی اور کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ پارٹی صدر دفتر سرینگر میں پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری کی سربراہی میں منعقدہ اس اجلاس میں پارٹی کے تمام اہم لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، پارٹی کے سینئر رہنماں نے مرکز پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر کے اہم عوامی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ وزیر اعظم نے بار بار ‘دل اور دہلی کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کا اپنا ارادہ ظاہر کیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ضمن میں عملی طور پر مطلوبہ اقدامات ابھی تک نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا ایجنڈا بنیادی طور پر جموں و کشمیر میں پائیدار امن کے لیے کام کرنا ہے۔ تاہم، موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے لوگوں کے لیے وقار کے ساتھ امن کی بحالی ضرورت پر زور دیا۔ پارٹی لیڈران نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے، پہلگام حملے کے بعد، نئی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ جبکہ پہلے ہی جیلوں میں بڑی تعداد میں لوگ قید ہیں۔ حکومت کو ان قیدیوں کے مقدمات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ اجلاس کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری رفیع احمد میر نے صحافیوںکے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ لوگوں اب یہ احساس ہونے لگا ہے کہ اپنی پارٹی کا ایجنڈا اور پالیسیاں واضح اور غیر مبہم ہیں۔ ہم اپنے سیاسی مفادات کے لیے نہ ہی جھوٹ بولتے ہیں، نہ ہی لوگوں گمراہ کرنے کی کوشش ہیں اور نہ ہی جذباتی نعرے لگاتے ہیں۔ لوگ اب تسلیم کرتے ہیں کہ اپنی پارٹی کے ایجنڈے کی جڑیں سچائی کی سیاست میں پیوست ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی پارٹی کی عوامی پذیرائی اور مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔اس موقع پرسینئر نائب صدر غلام حسن میر، چیئرمین پارلیمانی امور کمیٹی محمد دلاور میر، نائب صدر جاوید مصطفی میر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، چیف کوآرڈی نیٹر و ضلع صدر کولگام عبدالمجید پڈر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ترجمان اعلی و ریاستی سیکرٹری منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر و میڈیا پینالسٹ فاروق اندرابی، یوتھ ونگ صدر و ترجمان یاور دلاور میر، پارٹی صدر کے سیاسی مشیر خواجہ فاروق رینزو شاہ، صدر خواتین ونگ دلشاد شاہین، ضلع صدر بڈگام و میڈیا پینلسٹ ایڈوکیٹ اویس اشرف شاہ، ضلع صدر سرینگر محمد شفیع میر، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ضلع صدر پلوامہ ڈاکٹر سمیع اللہ، ضلع صدر شوپیاں ایڈوکیٹ گوہر وانی، ضلع صدر بانڈی پورہ سید شفاعت کاظمی، ضلع صدر بارہمولہ شبیر احمد شاہ، ضلع صدر گاندربل جاوید احمد میر، حلقہ انچارج حاجن سونہ واری امتیاز احمد پرے اور دیگر لیڈران شامل تھے۔