سرینگر//وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتے کوجموں وکشمیر میں آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت پی ایم جے صحت سکیم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔اس سکیم کے تحت مرکزی خطے میں رہنے والے سبھی لوگوں کو پانچ لاکھ تک کا مفت ہیلتھ انشونس کور ملے گا۔ جموں وکشمیر کوابتک آیوشمان بھارت یوجناکے دائرے میں نہیں لایاگیاتھالیکن آج وزیراعظم نے صحت عامہ اورطبی سہولیات سے متعلق اس اسکیم کی جموں وکشمیر میں بھی شروعات کی۔وزیر اعظم نے جموں کشمیر کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسکیم کا افتتاح کیا۔یہ مرکزی سکیم ایک ہیلتھ انشورنس صحت سکیم ہے۔ سی ایچ اے ٹی اسکیم کا مطلب صحت اور ٹیلی میڈیسن برائے معاشرتی کوشش ہے۔