جموں کشمیر پرائمر کرکٹ لیگ :بریچ بلاسٹر برز ہامہ اور ایم سنز سٹی ہنکس نے میچ جیت لئے

سرینگر//جموں کشمیر پرائمر کرکٹ لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پہلا مقابلہ بریچ بلاسٹرز برز ہامہ اور سلطان وئریر کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد سلطان ویئریر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بریچ بلاسٹر نے 18 ویں اوور میں مقررہ ہدف حاصل کرکے میچ میں جیت درج کی۔عادل ریشی کو ان کی شاندار آل رانڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرا میچ ایم سنز سٹی ہنکس اور کشمیر ہارورڈ زیڈ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ایم سنز  سٹی ہنکس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔کشمیر ہارورڈ زیڈ کرکٹ کلب نے مقررہ اوور وںمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز کا ہدف مخالف ٹیم کو دیا۔154 مقررہ ہدف کے تعاقب میں سنز سٹی ہنکس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 اوور وںمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ عابد نبی کو ان کی شاندار آل رانڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔