سرینگر/جموں کشمیر حکومت نے جمعہ کو ہتھیاروں کی تازہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عاید کردی۔
یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔
ایک سرکاری حکمنامے میں بتایا گیا ہے''کسی بھی شخص کے نام اب ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعے ہتھیاروں کی لائسنس جاری نہیں کی جائے گی۔ یہ اقدام آرمز ایکٹ1959کے دفعہ14(1)کے تحت اٹھایا گیا ہے اور اس کا اطلاق اگلے احکامات تک جاری رہے گا''۔
سرکار کے پرنسپل سیکرٹری، شیلین کابرا کی طرف سے جاری اس حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ سرکار کو پولیس اور مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے اطلاعات ملی ہیں کہ جموں کشمیر میں ہتھیاروں کی لائسنس کی اجرائی "اندھا ادُھند طریقے" سے عمل میں لائی جاتی ہے۔
کابرا نے آرڈر میں سبھی ضلع مجسٹریٹس کو احکامات دئے کہ وہ ہتھیاروں کی اُن لائسنس کوکالعدم کرنے کے اقدامات کریں جو ضوابط و قوانین کی پاسداری کے تحت اجرا نہیں کی گئی ہیں۔