سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو مزید2030کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ان میں 1086کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 944کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 150238تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ647کیس سامنے آئے۔ بارہمولہ میں136،بڈگام میں119،پلوامہ میں57،کپوارہ میں6 ،اننت ناگ میں36،بانڈی پورہ میں21،گاندر بل میں16،کولگام میں35اور شوپیان میں13کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں501،ادھمپور میں81،راجوری میں34،ڈوڈہ میں13،کٹھوعہ میں54،سانبہ میں30،کشتواڑ میں19،پونچھ میں37،رام بن میں32اور ریاسی میں143کیس سامنے آئے۔