سری نگر// جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں جاری مکمل 'کورونا کرفیو' کے باعث معمولات زندگی بدستور معطل ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'کورونا کرفیو' کی بدولت کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے تاہم یو این آئی نے جب گذشتہ روز سرکار کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تو یہ بات نکل کر سامنے آئی کہ کورونا ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ وبا مخالف ویکسی نیشن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بھی کلی طور پر معطل ہے۔