سرینگر//حکومت جموں کشمیر نے جمعرات کو کالجوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا۔
جاری ایک آرڈر کے مطابق وادی کشمیر اور صوبہ جموں کے سرمائی زونوں میں قائم سبھی کالج 28دسمبرسے اگلے سال 14فروری تک سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے۔
صوبہ جموں کے گرمائی زون میں قائم کالج بھی 26دسمبر سے اگلے سال 4جنوری تک سرمائی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گے۔