سری نگر// شدید گرمی سے دوچار رہنے کے بعد گذشتہ رات کو درمیانی درجے کی بارش نے پیر کو جموں وکشمیر کے عوام کو کچھ راحت پہنچائی۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ متوقع خطوط پر بارش ہوئی ہے اور اس سے کشمیر اور جموں، دونوں خطوں میں شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔
محکمہ کے مطابق جموں کے میدانی علاقوں کے متعدد مقامات پر بہت تیز بارش ہوئی جبکہ کشمیر کے متعدد مقامات اور جموں کے پہاڑی علاقے میں ہلکی بارش کی اطلاع ملی ہے۔آج جموں کشمیر میںزیادہ تر موسم ابر آلود رہے گا۔
محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ بارش سے پہاڑی علاقوں میں تیز سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے کے مطابق سرینگر میں8.2 ملی میٹر بارش ہوئی ہے اور گذشتہ رات درجہ حرارت 22.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وادی کشمیر کے پہلگام میں سب سے زیادہ 23.0 ملی میٹر بارش ہوئی ، اس کے بعد شمالی کشمیر میں دنیا کے مشہور ریزارٹ گلمرگ میں 13.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔