بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جنوبی ہند کے معروف معروف فلم ساز ڈاکٹر ایم اے ممیگٹی نے کہا کہ جموں اور سرینگر میں ان فلموں کی سکریننگ بھی ہوگی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ3اگست سے شروع ہونے والے اس فلم فیسٹول میںیونیورسل فلم میکرز کونسل اور حرمین کلچرل اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی مشترکہ طور پر ناوا کرناٹک فلم اکیڈمی اور کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کا ایک جامع انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کٹرہ میں منعقد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر متنوع خوبصورتی اور ذہانت کی سرزمین ہے اور یہاں ایک میلے کا انعقادامن و سکون کے بارے میں عالمی سطح پر پیغام دے گا۔اس موقعہ پر فیسٹیول ڈائریکٹر مشتاق علی احمد خان اور اداکار جئے پربھو ڈائس پر شامل تھے ۔انکا کہنا تھا کہ فلم فیسٹول کے دوران28ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے جن میں بالی ووڈ کی5بہترین فلمیں،جنوبی ہند کے سنیما کی5بہترین فلمی،عالمی سطح کی5بہترین فلموں اور جموں کشمیر کی5بہترین فلموں سمیت3صحافیوں کو بھی ایوارڈسے نوازا جائے گا۔