جموں //آل جے اینڈ کے مہاشہ صدر سبھا کی جانب سے پیر کے روز گورو نابھا داس جی مہاراج کے446 ویں پرکاش دوس کے موقعہ پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔، جس میں جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا مہمان خصوصی تھے اور بی جے پی کے ریاستی انچارج آئی ٹی و سوشل میڈیا جے دیو رجوال ،سابقہ ایم ایل سے اشونی کمار اور این این منیال مہمان ذی وقار تھے۔تقریب میں مہاشہ برادری اور ایس سی کٹیگری سے تعلق رکھنے والے جموں ، سانبہ ،آر ایس پوورہ، کٹھوعہ، ریاسی ،اودہمپور، راجوری و دیگر اضلاع کے لوگوں نے شرکت کی اور گورو جی کا آشیر واد حاصل کیا۔تقریب کا آغاز مہمان خصوصی، مہان ذی وقار اور سبھا کے معزز کارکنوں کی جانب سے رواعیتی لیمپ روشن کرنے .کے ساتھ کیا گیا۔سبھا کے صدر ڈاکٹر یم ایل رائو نے تقریب میں شرکت کرنے اور گورو جی کی زندگی پر روشنی ڈالنے اور بھجن منڈلی پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر رائو نے ریاست کی چھ لوک سبھا نشستوں میں سے ایک نشست ، ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے لئے فی کس دو نشستیں ایس سی طبقہ کے لئے مختص رکھنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے گورو جی کے پرکاش دوس پر سرکار ی تعطیل کا بھی مطالبہ کیا۔