Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

جموں کشمیر معیشت کے استحکام کی طرف گامزن جی ایس ٹی کے تحت14ہزار،ایم ایس ایم ای کے تحت ڈیڑھ لاکھ کاروباری ادارے درج

Mir Ajaz
Last updated: February 28, 2024 1:31 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر// جموں کشمیر میں سال گزشتہ14ہزار کے قریب تجارتی اداروں کی اشیاء و خدمات ٹیکس کے تحت رجسٹریشن ہوئی،جس کے نتیجے میں دسمبر 2023میں سرکار 492کروڑ روپئے جی ایس ٹی وصول کرنے میں کامیاب ہوئی،تاہم ایک لاکھ45ہزار سے زائد چھوٹے و درمیانہ درجے کے اداروں(ایم ایس ایم ای) کا’اُدئم‘ (آن لائن ادھیوگ آن لائن راجسٹریشن)کے تحت انداراج ہوا۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ضلع جموں میں سب سے زیادہ تجارتی اداروں کا اشیاء و خدمات ٹیکس کے تحت اندراج ہوا جن کی تعداد3017تھی جبکہ ضلع شوپیاں میں سب سے کم254کاروباری ادارے جی ایس ٹی کے تحت درج ہوئے۔ ضلع گڈ گورننس انڈیکس رپورٹ میں سٹیٹ ٹیکس افسران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں1149 جبکہ بارہمولہ میں570،گاندربل میں295اور بانڈی پورہ میں281 تجارتی اداروں کا اندراج ہوا۔ اعداد شمار کے مطابق ضلع بڈگام میں744،اننت ناگ میں676،پلوامہ میں287کپوارہ میں557اور کولگام میں444کاروباری اداروں کا اندراج گزشتہ برس جی ایس ٹی کے تحت ہوا۔ جموں صوبے کے بارے میں تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال2023میں ریاسی میں 334،کشتواڑ میں465سامبا میں446پونچھ میں573اور ادھمپور میں458اداروں کو درج کیا گیا۔

 

اعدادو شمار کے مطابق کھٹوعہ میں676ادارے گزشتہ برس جی ایس ٹی کے تحت درج ہوئے جبکہ راجوری میں727ڈوڈہ میں517اوررام بن میں296اداروں کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر دسمبر2023کے آخر تک14066 اداروں کو درج کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے ستمبر 2023 کے لیے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی میں غیر معمولی 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ برس کے دوسرے سہہ ماہی میں جی ایس ٹی کے تحت563 کروڑ روپے کے ٹیکس جمع کیے گئے اورستمبر 2022 میں 428 کروڑ روپے کی وصولی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ کامیابی جموں و کشمیر کو قومی اوسط سے بھی آگے ہیں، جو اس کی مسلسل مالی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔مزید ، خطہ نے جون میں جی ایس ٹی کی وصولی میں سال بہ سال 58 فیصد کی غیر معمولی نمو کا تجربہ کیا، جو جموں کشمیر کی بڑھتی ہوئی اقتصادی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔جموں و کشمیر کے لیے نومبر کے مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔مرکزی وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 میں جموں و کشمیر کی جی ایس ٹی کی وصولی 469 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جوخاص طور پر پچھلے سال کی اسی مدت میں 430 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ محکمہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ تاہم گزشتہ برس کے دوران جمون کشمیر میں ’اُدئم ‘کے تحت ایک لاکھ45ہزار800 کاایم ایس ایم ای‘ کا اندراج عمل میں لایا گیا۔محکمہ شماریات کی طرف سے ظاہر کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق سال گزشتہ طریقہ کار کے تحت سرینگر میں25ہزار2ایم ایس ایم ای کا اندراج کیا گیا جبکہ پونچھ میں سب سے کم819ایم ایس ایم ای درج ہوئے۔ اعدادو شمار کے مطابق بارہمولہ میں 12453، کپوارہ میں9464،گاندربل میں 7135، اننت ناگ میں15204اور بڈگام میں 13290چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اداروں کا اُدئم کے تحت اندراج عمل میں لایا گیا۔ شوپیاں میں5188،پلوامہ میں12097 ، کولگام میں6913 اور باںڈی پورہ میں5745کاروباری اداروں کی راجسٹریشن ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق جموں ضلع میں گزشتہ برس16277ادارون کا ادراج عمل میں لایا گیا جبکہ کھٹوعہ میں5992،سامبا میں،1906اور رام بن میں2199ایم ایس ایم ای کا اندراج کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ ادھمپور میں3500 راجوری میں9639اورسامبا 3667ڈوڈہ میں3271،ریاسی میں 1906 ایم ایس ایم ای کا اندراج عمل میں لایا گیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین
انتظامیہ نے مسلسل تیسرے سال 8 محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی اجازت دی گرو بازار سے ڈلگیٹ تک ہزاروں عزاداروں کا مارچ؛ ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ
تازہ ترین
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال

Related

اسلامک یونیورسٹی کے طلبا کا صنعتی دورہ

July 3, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

مرکزی اوریوٹی حکومت کا زرعی و دیہی شعبوں میں مشترکہ اَقدامات کا اعلان ۔20اَضلاع میں فوڈ سروس اَنٹرپرائزز کا قیام

July 3, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

براہ راست فروخت کرنے والی کمپنیوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی صارفین کے تحفظ اور ضوابط کی عمل آوری کیلئے حکومت پُر عزم :ستیش شرما

July 3, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

سونہ مرگ میںباریستا کیفے کا افتتاح

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?