سرینگر//فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا جموں کشمیر سے متعلق بیان کی سراہنا کرتے ہوئے اسے حقیقت پرمبنی قرار دیا۔انہوں نے عالمی قیادت کو چین کی اس پہل پر سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور بالخصوص جنوب مغربی ایشاءمیں قیام امن کے لئے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کرنے کے لئے اقدامات کا وقت آگیا ہے ۔شبیر شاہ نے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک ،یورپی یونین ،او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں کو جموں کشمیر میں جاری عوامی تحریک برائے حصول آزادی کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ عالمی قائدین کو مزید دیر کئے بغیر بھارت پر دباﺅبڑھانا چاہئے اور اس مسئلے کے سبھی فریقین کے درمیان مذاکرات شروع کراتے ہوئے ثالثی کا فریضہ انجام دینا چاہئے۔