عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شمالی کشمیر میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے اور بینکنگ کی سہولت کو بڑھاتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے سنگرامہ برانچ کو علاقے کے لوگوں اور کاروباری اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فعال کر دیا۔ زونل ہیڈ (بارہمولہ)تنویر احمد نے بارہمولہ، سوپور، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے کلسٹر ہیڈز کی موجودگی میں نئی برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے زونل ہیڈ نے کہا’’ہر اضافہ بینکنگ کو مزید آسان، قابل رسائی اور کسٹمر سینٹرک بنانے کی جانب ایک قدم ہے اور ہماری سروس آٹ ریچ کو مضبوط کرتا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ اس طرح کے اقدامات پورے جموں و کشمیر میں صارفین کے تجربے کو بڑھانے اور مالی شمولیت کو گہرا کرنے کے لیے ادارے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ مرکزی سڑک کے قریب واقع کشادہ اور ڈیزائن کی گئی یہ برانچ جدید ترین بینکنگ انفراسٹرکچر سے لیس ہے، جو صارفین کو خوشگوار ماحول اور موثر سروس ڈیلیوری ماحول فراہم کرتی ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہی شمالی کشمیر میں شاخوں کی کل تعداد 124ہوگئی۔