سرینگر//دوبرس کے وقفے کے بعد جموں کشمیر بینک نے 2023 کادیوارپرآویزان رکھنے والاکیلنڈر جاری کیا۔ایک تقریب پربینک کے چیئرمین ومنیجنگ ڈائریکٹربلدیو پرکاش نے ادارے کے اعلیٰ عہدیداروںکی موجودگی میں کیلنڈرکااجراء کیا۔اس موقعہ پرانہوں نے کہاکہ دوبرس کے بعدبینک کاکیلنڈرجاری کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سالہاسال سے بینک کاکیلنڈر ایک قیمتی یادگاربن چکاہے اورملک بھر میں اپنی شناخت بناچکاہے۔بلدیو پرکاش نے کہا کہ یہ ادارے کاسال بھر کاسفیرہے اور یہ عوامی توجہ کامرکزمختلف موضوعات شامل ہونے کی وجہ سے بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2026-27تک اپنی تجارت کو4لاکھ کروڑروپے تک کے اپنے ہدف تک پہنچانے کیلئے ہم اس کیلنڈر کواپنے پروڈکٹوں کی تشہیرکیلئے استعمال کریں گے۔ سال2023کیلئے بینک کاای۔کلنڈر موبائیل ایپ کی صورت میں بھی لانچ کیاگیا۔