سرینگر//جموں کشمیر بنک کے سابق چیرمین اور انڈین ریونیو سروس کے سینئر آفیسر منشی غلام حسن کا کل انتقال ہوا ۔ان کی وفات پر پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نعیم اختر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے منشی غلام حسن کی ریاست جموں و کشمیر کی ترقی کے تئیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل اور ہونہار آفیسر تھے ۔انہوں نے کہا کہ منشی خاندان کشمیر کی سیاسی اور سماجی تحریکوں میں پیش پیش رہے ہیں ۔ادھرانجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے منشی غلام حسن کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی قومی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوںنے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیعیان کشمیر کی پسماندگی اور سیاسی استحصال کے سد باب کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ۔