نیوز ڈیسک
جموں//جسٹس نونگمیکاپم کوٹیشورسنگھ نے جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کاحلف لیا۔بدھ کو کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں جسٹس نونگمیکاپم کوٹیشور سنگھ نے جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سامنے لیا۔صدرجمہوریہ ہند نے اتوار کو جسٹس سنگھ کو جموں کشمیراورلداخ ہائی کورٹ کاچیف جسٹس مقرر کیا۔جسٹس این کے سنگھ یکم مارچ1963کوامپھال میں گوہاٹی ہائی کورٹ کے سورگباشی جسٹس این ایبوتومبی سنگھ کے ہاں پیداہوئے،جومنی پور کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل تھے۔انہوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں شفٹ ہونے سے پہلے سپریم کورٹ میں مختصر پریکٹس کی،جہاں انہیں2008میں سینئروکیل کے طور نامزد کیا گیا۔2011میں جسٹس سنگھ نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورحلف لیا اور 2012میں انہیں مستقل جج بنایا گیا۔ سال2013میں انہیں منی پورہائی کورٹ کاجج مقرر کیا گیا۔