سری نگر//سابق ریاستجموںوکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ اْن کے دورِ اقتدار میں سرینگر میں 50 سے 100 کلومیٹر کے دائرے میں کوئی بھی جنگجوداخل ہونے کی ہمیت نہیں کرتا تھا جبکہ پتھر بازی اور دیگر قسم کے واقعات بھی ختم ہوئے تھے ۔انہوں نے کشمیر میںغیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ اب غریب لوگوں کو مارا جارہا ہے ۔ کے این ایس کے مطابق اپنے متضاد بیانوں کی وجہ سے میڈیا میں چھائے رہنے والے جموںو کشمیر کے سابق اور میگھالیہ کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک نے پیر کے روز بتایا جب میں کہ جب میںجموںوکشمیر کا گورنر تھا تو میرے دور میں کوئی بھی جنگجو سرینگر کے 50سے 100کلومیٹر کے دائرے میں میں داخل نہیں ہوتا تھا اور نا ہی نئی جنگجوبھرتی ہوتی تھی نا ہی پتھر بازی ہوتی تھی سب کچھ ہم نے کنٹرول میں رکھا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ جنگجو اب سرینگر میں غریب لوگوں کو مار رہے ہیں جو کہ بہت دردناک ہے۔