پرویز احمد
سرینگر //2دنوں تک مسلسل اضافہ کے بعد جمعرات کو ایک مرتبہ پھر جموں صوبے میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ کشمیر صوبے میں6افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ53ہزار 915ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 31ویں دن بھی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4750بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں صوبے کے10اضلاع جن میں ضلع جموں، ادھمپور، پونچھ، راجوری ، ڈودہ ، کشتواڑ ، کٹھوعہ، سانبہ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 639بنی ہوئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 31ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2327بنی ہوئی ہے۔ کشمیر صوبے کے7اضلاع جن میں پلوامہ، اننت ناگ ، بانڈء پورہ، گاندربل ، کولگام، کپوارہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 6افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 6افراد میں سے 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 4مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 639تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 40ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔
ملک میں 1007نئے مثبت کیس
نئی دہلی/یو این آئی/ ہندوستان میں 1,007نئے کورونا وائرس کے کیسز درج ہوئے، جس سے کیسز کی کل تعداد 4,30,39,023 ہو گئی، جب کہ فعال کیسز بڑھ کر 11,058 ہو گئے ہیں۔مہاراشٹر سے ایک موت کی اطلاع کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,21,737 تک پہنچ گئی ہے۔ملک گیر COVID-19 ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں دی جانے والی مجموعی خوراکیں 186.22 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہیں۔